ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کالج کی باحجاب طالبہ سہانا سفر نے حاصل کی یونیورسٹی میں دوسری پوزیشن

مینگلور کالج کی باحجاب طالبہ سہانا سفر نے حاصل کی یونیورسٹی میں دوسری پوزیشن

Tue, 05 Apr 2022 15:58:12    S.O. News Service

منگلورو،5؍اپریل (ایس او نیوز)مینگلور کے ایس ڈی ایم لا کالج کی باحجاب طالبہ سہانا سفر نے ایل ایل بی کے فائنل امتحان میں نہ صرف امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کی بلکہ یونیورسٹی  سطح پربھی وہ دوسرا رینک حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

کرناٹکا اسٹیٹ لاء یونیورسٹی (کے ایس ایل یو) سال 2021 کے فائنل امتحان میں کنڑا میڈیم سے امتحان لکھتے ہوئے اُنہیں یہ نمایاں  کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سہانا سفرمینگلور کے قریب اُلال کوڑی کی رہنے والی ہیں۔ محمد حنیف اور بی بی رُٓقیہ کی دُختر سہانا سفر کی امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے پرگھر والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ والد محمد حنیف  نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے پڑھنے لکھنے میں نہایت ذہین رہی ہے اور ہر بار اچھے مارکس کے ساتھ کامیابی درج کرتی آئی ہے۔  


Share: